حادثات سے بچاؤ کی تربیت کے دوران اہلکار کی غلطی سے طالبہ ہلاک

حادثات سے بچاؤ کی تربیت کے دوران اہلکار کی غلطی سے طالبہ ہلاک

Urdu News

News / Urdu News 137 Views comments

اہلکار نے طالبہ کا خوف دور کرنے کے لیے دھکا دے دیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

اہلکار نے طالبہ کا خوف دور کرنے کے لیے دھکا دے دیا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کی جانب سے کالج طالبات کو تربیت دینے کے دوران بی بی اے کی طالبہ کو دو منزلہ عمارت کودنے کی مشق میں سر دیوار پر لگنے کے باعث ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر کوئم بتور کے کووائی کالیامگل کالج آف آرٹس میں حادثات اور ناگہانی آفت سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزارسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے اہلکار طلبا کو حادثات سے بچاؤ کی تربیت دینے آئے تھے تاہم تربیت دینے والے اہلکار کی غفلت سے یہ مشق ایک طالبہ کی موت کا سبب بن گئی۔

عینی شاہد طلبا کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اہلکاروں نے اونچائی سے کودنے کی مشق کے دوران  بی بی اے کی طالبہ لوگسوری کو دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کے لیے کہا جب کہ نیچے دیگر اہلکار اسے تھامنے کے لیے حفاظتی اقدام کے ساتھ موجود تھے تاہم طالبہ نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا جس پر اہلکار نے خوف ختم کرنے کے لیے اسے دھکا دے دیا۔

بدقسمتی سے لوگسوری کا سر پہلی منزل کی باہر کو نکلی ہوئی دیوار سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طالبہ کے سر سے خون بہنے لگا، طالبہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن زخمی طالبہ نے اسپتال میں جاکر دم توڑ دیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت سر پر شدید ضرب لگنے اور خون بہنے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments